نئی دہلی،30 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے رافیل پر داخل نظر ثانی درخواست کی سماعت کو ٹالنے کی مرکز کی گزارش کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔اتنا ہی نہیں سپریم کورٹ نے مرکز سے ہفتہ تک جواب داخل کرنے کو کہا جس سے پیر کو اگلی سماعت ہو سکے۔معاملے کی سماعت کر رہی بنچ میں چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کول اور کے ایم جوزف شامل تھے۔ معلومات کے مطابق مرکز کی جانب سے گزارش کی گئی تھی کہ رافیل پر سماعت تقریباً 4 ہفتے کے لئے ملتوی کردی جائے۔ او ر گیا تھا کہ درخواست گزار کی طرف سے دئیے گئے نئے دستاویزات کے مطابق جواب تیار کرنے میں نہیں تقریباً 4 ہفتے کا وقت چاہئے۔اس پر سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ مرکز کو اپنا جواب ہفتہ تک دینا ہے۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے اگلی سماعت کے لئے پیر کی تاریخ متعین کی ہے۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے منگل کی سماعت کو ٹالنے کی بھی گزارش کی تھی، جسے سپریم کورٹ نے نہیں مانا تھا۔تاہم عدالت نے مرکز کو اضافی حلف نامہ دائر کرنے کی اجازت دی تھی۔